building

المعہد الدینی العربی

جنوبی ہند کا دینی و عصری علوم کا عربی میڈیم مدرسہ سن تأسیس : 5؍ ربیع الأول 1405ھ مطابق 1984ء ۔مقام وقوع : نئی روڈ ، شاہ علی بنڈہ ، حیدرآباد ۔

مؤسس و سرپرست اعلی عمدۃ المحدثین حضرت العلامۃ مولانا محمد خواجہ شریف صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ ، حیدرآباد ۔

ناظم مدرسہ : مولانا حافظ محمد جواد صدیقی صاحب (کامل الحدیث والفقہ جامعہ نظامیہ)

حضرت شیخ الحدیث صاحب قبلہ کا قائم کردہ یہ ادارہ با ضابطہ گورنمنٹ سے رجسٹرڈشدہ انتظامی کمیٹی کی نگرانی میں کام کرتا ہے اور شہر کی مشہور اٰڈٹ کمپنی سے سالانہ اٰڈٹ ہوتی ہے۔

معہد نے امت مسلمہ میں علوم اسلامیہ کے فروغ کے ساتھ عربی زبان کی نشر و اشاعت اور اس کی ترویج و ارتقاء پر خصوصی توجہ دی۔

معہد کی ہمہ وقتی درسگاہ قلب شہر شاہ علی بنڈہ میں اپنی کشادہ عصری سہولتوں سے آراستہ نو تعمیر شدہ عمارت میں واقع ہے۔

معہد میں ابتدائیہ،اعدادیہ،ثانویہ (مولوی وعالم) تک مع انگریزی. حساب. سماجی علم. اور سائنس کی تعلیم کا انتظام ہے۔

 

شعبہ جات : قسم الدراسات الاسلامیۃواللغات (مولوی عالم کورس )، ابتدائیہ،اعدادیہ، ثانویہ ،شعبۂ حفظ ،شعبۂ قرأت  شعبۂ ناظرہ۔

تعداد جملہ طلبہ : مدرسہ میں تقریباپانچ سو (500) زیرتعلیم ہیں۔

دارالاقامہ میں تین سوطلبہ(300)کیلئےصاف ستھرامفت قیام وطعام اورعلاج ومعالجہ کاانتظام ہے ۔

ضرورت مند طلبہ کو کپڑے اور بستر بھی دیئے جاتے ہیں۔

معہد کے دیگر مراکز تعلیم :

المعہد الدینی العربی واقع عمارت موجر(کرایہ کی عمارت) متصل مسجد چمکورہ خلوت ، حیدرآباد ۔یہاں پر صبح میں خواتین وطالبات کیلئے شعبہ حفظ وناظرہ اور ابتدئی مولوی عالم کی جماعتیں اور شام میں مرد حضرات کیلئے عصر تا عشاء اسپوکن عربک اور ابتدائی مولوی عالم کی جماعتوں کا انتظام ہے ۔

طالبات کیلئے ٹولی چوکی حیدرآباد میں مدرسہ اپنی ذاتی بلڈنگ میں شعبہ حفظ، ناظرہ واعدادیہ صبح وشام علحدہ وقتوں میں انتظام ہیں۔

دیگر علمی سرگرمیاں :

مختصر مدتی دینی معلوماتی کورس برائے بالغاں ،ذکور و اناث۔(نصاب ) ناظرہ قرآن باتجوید ، قراء ت امام عاصم کوفی ؒ ، مختصر ترجمہ و تفسیر چند سورتیں، چالیس احادیث، بنیادی فقہی مسائل ، مختصر سیرت النبی ﷺ۔ کورس کے اختتام پر اسناد (سرٹیفکٹس) عطا کئے جاتے ہیں۔

مرکز احیاء الأدب الاسلامی:

برائے تصنیف و تألیف و اشاعت اسلامی لٹریچر ، جس سے اب تک مختلف عنوانات پر ساٹھ (60)سے زائد کتابیں طبع ہوچکی ہیں۔

المنتدی العربی (ہفتہ واری عربی محفل)۔ امسیات شعریہ (نعتیہ و منقبتی مشاعرے بزبان عربی) ۔ الأضواء (اسلامی ، ثقافتی ، ادبی ، مکمل عربی سالنامہ ) ۔ مکتبہ طاہر (عربی ، اردو ، فارسی ، تلگو ، انگریزی درسی و غیر درسی کتب پر مشتمل خوبصورت کتب خانہ ، برائے خاص و عام ۔ کمپیوٹر سنٹر(برائے کتابت عربی و اردو لٹریچر)۔

میزانیہ :

مدرسہ کا ماہانہ خرچ پانچ لاکھ روپئے(5,00,000)ہےاس طرح سالانہ خرچ ساٹھ لاکھ (60,00,000)اہل خیر حضرات کے تعاون سے تمام اخراجات تکمیل پاتے ہیں۔

مدات برائے تعاون :

ماہانہ عطیہ ، سالانہ عطیہ ، زکات ، یکمشت امداد ۔

کفالت طالب علم (مسکین و یتیم مبلغ 750 روپیہ ماہانہ ) ، چرم قربانی ، امداد برائے تعمیر ۔

٭٭٭