صلاۃ التسبیح

فضیلت صلاۃ التسبیح :

 

عن ابن عباس رضی اﷲ عنھما قال قال رسول اﷲ ﷺ للعباس بن عبدالمطلب یا عباس یا عماہ الا اعطیک الا امنحک الا احبوک الا افعل لک عشر خصال اذا انت فعلت ذلک غفراﷲ لک ذنبک اولہ و آخرہ و قدیمہ و حدیثہ و خطأہ و عمدہ و صغیرہ و کبیرہ وسرہ و علانیتہ عشر خصال ان تصلی اربع رکعات ( ابن ماجہ ص ۹۹)

ترجمہ :  حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے حضرت عباس ؓ بن عبد المطلب سے فرمایا ائے عباس اے میرے چچا کیا میں آپ کو عطا نہ کروں، کیا میں آپ کے ساتھ بخشش نہ کروں،کیا میں آپ کے ساتھ احسان نہ کروں، کیا میں آپ کو دس ایسی خصلتیں نہ دوںجب آپ ان کو کرینگے تو اﷲ تعالیٰ آپ کے سب گناہ معاف فرمادے گا  چاہے اگلے ہوں یا پچھلے، نئے ہو یا پرانے،  بھول کر کئے ہوں یا جان بوجھ کر ، چھوٹے ہوں یابڑے، پوشیدہ ہوں یا ظاہر، تم چار رکعت نماز پڑھو۔

 اسکے بعد حضور ﷺ نے حضرت ابن عباس ؓ کو صلاۃ التسبیح کی تعلیم فرمائی۔  پھر فرمایا کہ اگر تم سے ہوسکے تو ہر روز ایک دفعہ پڑھا کرو اور اگر روزانہ  نہ ہوسکے تو ہر جمعہ میں ایک دفعہ اور یہ بھی ممکن نہ ہو تو ہر مہینے میں ایک دفعہ اور یہ بھی ممکن نہ ہو تو سال میں ایک دفعہ اور یہ بھی ممکن نہ ہو  تو عمر میں ایک دفعہ ۔

 

صلاۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ :

 

جامع ترمذی میں حضرت عبداﷲ بن مبارک ؒ فرماتے ہیں :

یکبّر ثم یقول سبحانک اللھم و بحمدک و تبارک اسمک و تعالیٰ جدک ولا الہ غیرک۰  ثم یقول خمس عشرۃ مرۃ سبحان اﷲ والحمدﷲ ولا الہ الا اﷲ واﷲاکبر ۰ ثم یتعوذ و یقرأ بسم اﷲ الرحمن الرحیم و فاتحۃ الکتاب و سورۃ ثم یقول  عشر مرات سبحان …… الخ ثم  یرکع فیقولھا عشرا ثم یرفع رأسہ فیقولھا عشرا ثم یسجد فیقولھا عشرا ثم یرفع رأسہ و یقولھا عشرا ثم یسجد فیقولھا عشرا یصل اربع رکعات علی ھذا فذلک خمس و سبعون تسبیحۃ فی کل رکعۃ  (ترمذی ج۱ ص ۱۰۹)

ترجمہ :  اﷲ اکبر کہہ کر سُبْحَانَکَ اَللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَ تَعَالٰی جَدُّکَ وَ لا إلـٰہَ غَیْرُکَ   پڑھے پھر  سُبْحَانَ اﷲِ وَ الْحَمْدُ ﷲِ وَلا إلٰـہَ إلّا اﷲُ وَ اﷲُ أکْبَر  (۱۵) دفعہ پڑھے پھر  اعوذ باﷲ اور بسم اﷲ اور سورہ فاتحہ  اور ضم سورہ پڑھ کر( ۱۰) بار یہی تسبیح پڑھے پھر رکوع کرے، اور رکوع میں (۱۰) بار یہی تسبیح پڑھے پھر رکوع سے سر اٹھا ئے اور  ( سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَہْ،  رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدْ کے بعد) (۱۰) بار یہی تسبیح پڑھے پھر سجدہ کرے اور (۱۰) بار یہی تسبیح پڑھے پھر جلسہ میں (۱۰)  بار پھر دوسرے سجدے میں (۱۰) بار پڑھے ۔یوں ہی چار رکعات پڑھے اس طرح ہر رکعات میں جملہ ۷۵ تسبیح ہوئے۔

 

٭٭٭